کراچی (جیوڈیسک) تحریک طالبان پاکستان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کے بھائی لطیف اللہ محسود کی اعترافی ویڈیو سامنے آگئی جس میں اس نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن بھارت ہے،کالعدم تحریک طالبان اور را کا قریبی ساتھ ہے۔
لطیف اللہ محسود کالعدم تحریک طالبان کا نائب امیر رہا ہے، اس نے اعترافی ویڈیو میں مزید کہا ہے کہ بھارت کالعدم تحریک طالبان کے عبدالولی کو پیسہ اور تربیت فراہم کرتا ہے،پاکستان میں دہشت گردی کےپیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔
لطیف اللہ محسود نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کرتی ہیں، کالعدم تحریک طالبان اور را کا قریبی ساتھ ہے۔
لطیف اللہ محسود کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کے دوران حکیم اللہ محسود سے قریبی تعلق رہا، بھارت کالعدم تحریک طالبان کے عبدالولی کو پیسہ اور تربیت فراہم کرتا ہے، لطیف اللہ محسودکو افغانستان سے امریکی فورسز نے 2014 ءمیں گرفتار کیا تھا، بعد میں پاکستان کے حوالے کردیا تھا۔