راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان نے بیلسٹک میزائل حتف تھری کا کامیاب تجربہ کرکے میزائل ٹیکنالوجی میں اپنی صلاحیتوں کا ایک اور ثبوت دے دیا ہے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والا حتف تھری میزائل 290 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حتف تھری بیلسٹک میزائل ایٹمی اور روایتی دونوں طرح کے وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت نے بھی آئندہ ہفتے کروز میزائل نِربھے کا تجربہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ اس میزائل کا پہلا تجربہ ناکام رہا تھا۔