تحریر: شاہد اقبال شامی دل دل پاکستان ہر پاکستانی کے دل میں بسانے والا ہر دل کو رلا گیا گانا گاتا تھاتو لاکھوں پرستار تھے ایک جھلک کے لئے آگے پیچھے گھومتے تھے نعت پرھنا شروع کی تو کروڑوں کے دل میں بس گیا ہر زبان پر اس کا ذکر ہوتا تھا۔
حق کی طرف پلٹا تو مڑ کر پیچھا نہ دیکھا چند محبوس الحواس مذہب کے ٹھیکیداروں کو اس کا بدلنا پسند نہ آیا گستاخی کا فتوی لگایا، تھپڑ مارے، قتل کی دھمکیاں دیں وہ معافیاں مانگتا رہا اور مسکراتا رہا پرستار اس پر جان چھڑکتے تھے وہ دین پر جان دے کر امر ہوگیا۔