سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے نو منتخب وزیراعلیٰ مفتی سعید نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیری گروپوں کی مدد کے بغیر مقبوضہ وادی میں انتخابات ممکن نہیں تھے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مفتی محمد سعید نے وزارت اعلیِ کا حلف لینے کے بعد پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ انتخابات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ووٹ ڈالے، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کشمیر میں انتخابی عمل پاکستان اور کشمیریوں کی مسلح اور غیرمسلح قیادت کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھے، وہ چاہتے تھے تو اس میں رخنہ ڈال سکتے تھے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔
پی ڈی پی نے مقبوضہ وادی میں بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے، ساٹھ برس میں پہلی مرتبہ بی جے پی کو مقبوضہ کشمیر کے اقتدار میں کلیدی کردار ملا ہے۔