نئی دلی(جیوڈیسک)بھارتی جیل میں تشدد سے زخمی پاکستانی قیدی ثنا اللہ کی حالت بدستور تشویشناک، بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر کو عیادت کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق حکام نے درخواست پر پاکستانی عہدیداروں کو چندی گڑھ میں زیر علاج قیدی ثنااللہ کی عیادت کی اجازت دے دی ہے۔
بھارت اس سے پہلے قیدی تک قونصلر رسائی بھی دے چکا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ارکان نے چندی گڑھ کے ہسپتال میں ثنا اللہ کی عیادت کی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر بھی ثنا اللہ کی عیادت کیلئے چندی گڑھ جائیں گے۔