اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر راگوان نے اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک بھارت مذاکراتی عمل سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا جبکہ نیویارک میں نواز منموہن ممکنہ ملاقات سے متعلق بھی امور زیر غور آئے۔