پاکستانی ہندووں کا دیوالی پر قومی تعطیل کا مطالبہ

Diwali

Diwali

اسلام آباد (جیوڈیسک) رمیش کمار نے کہا کہ دیوالی کے دن کو قومی یومِ تعطیل کے طور پر اعلان کرنے سے دنیا میں پاکستان کی شبیہ بہتر ہوگی اور اس کے علاوہ یہ اقلیتی برادری کے بنیادی حقوق میں بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر رمیش کمار برسراقتدار پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان ہندو کونسل کے سینئر رکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شبیہ بہتر ہونے کے علاوہ یہ پیغام بھی جائے گا کہ حکومت پاکستان اقلیتوں کے ساتھ کسی قسم کا امتیاز روا نہیں رکھتی۔

پاکستان میں تقریباً 80 لاکھ ہندو رہتے ہیں جو ملک کی آبادی کا چار فیصد ہیں۔ ڈاکٹر رمیش نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر ہندو صوبہ سندھ میں رہتے ہیں جو کہ زیادہ تر غریب ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے۔

جب ہندو برادری کی جانب سے یہ مسئلہ اٹھایا گیا ہے اس سے پہلے بھی اس بارے میں باتیں ہوتی رہی ہیں۔ دیوالی کل جمعرات کو منائی جا رہی ہے۔