منڈی بہاوالدین (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے طارق محمود ساہی، سابق ناظم خالد محمود ساہی، سابق ناظم اختر محمود ساہی اور ساجد محمود ساہی کی اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی مقبول جماعت بن گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی جگہ لے لی ہے۔
پنجاب میں پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک انتخابات شفاف نہیں ہوئے لیکن اب عوامی مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔