بدین (عمران عباس) پاکستان میں ایک مخصوص فرقے کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی سے مقامی علماؤں کا خطاب۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں ایک مخصوص فرقے کو ٹارگیٹ کرکے ان کے کارکناں کو بے گناہ قتل کرنے کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے شاہنواز چو ک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان نے کثیر تعدار میں شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علماؤں مولانا سید نادر علی شاہ، مولانا عابد علی نجفی اور علامہ بھادر میمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے ہمارے فرقے کو نشانہ بنا کر ہمارے علماء ، ڈاکٹرز، انجینئر ز اور عام شہریوں کو بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے لیکن حکومت ہے کہ اس پر مکمل خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہے۔
رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یقیں ہے کہ جو لوگ شہید ہورہے ہیں ان کے قتل میں کہیں نا کہیں حکومت کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا دہشت گردوں اور قاتلوں کی پشت پناہی کو چھوڑ کر مظلوم اور بے گناہوں کا ساتھ دیا جائے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔