پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایزیکٹیو بورڈ کا اجلاس گیارہ ستمبر کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق قاسم ضیا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی ہاکی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لئے جانے کے بعد اہم فیصلے کیئے جائیں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہونے والے انتخابات پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔