پاکستان (جیوڈیسک) ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی اور کھیل میں بہتری کیلئے سینئر اولمپیئنز کو ایک مرتبہ پھر گٹھ جوڑ کرنے پر مجبور کردیا ہے کراچی میں سینئر اولمپیئنز اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ کے درمیان ہونے والی میٹنگ غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی جسمیں پاکستان ہاکی کی بہتری اور انفرا اسٹرکچر کو مضبوط بنانے کیلئے نظر ثانی ہونا تھی۔ ہاکی کے لیجنڈز کو تشویش لاحق ہے کہ اگر خراب کارکردگی برقرار رہی تو پاکستان کافی پیچھے چلا جائیگا۔
اولمپیئن رشید الحسن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ دوہزار چودہ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی جو کہ مایوس کن بات ہے۔ رشید الحسن اولمپیئنز کو یقین ہے کہ موجودہ حکومت ہاکی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے انکا ضرور ساتھ دیگی جس سے پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جاسکے گا۔