پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا روانہ ہو گئی

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Team

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم ایشیاکپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا روانہ ہو گئی، اس ایونٹ میں پہلی پوزیشن ہی گرین شرٹس کو ورلڈ کپ کا ٹکٹ دلا سکتی ہے، منیجمنٹ پرامید ہے کہ کھلاڑی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ کیلئے ملائیشیا روانہ ہو گئی، گرین شرٹس کے پاس ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا آخری موقع ہے، لیکن ایشیا کپ کا گولڈ میڈل ہی ورلڈ کپ میں جگہ دلا سکتا ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان کا پہلا میچ چوبیس اگست کو جاپان سے ہو گا۔