لاہور (جیوڈیسک) مارکیٹ میں اپنے حریفوں ٹیوٹا اور پاک سوزوکی کے بعد ہونڈا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
ہنڈا کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی نئی فہرست کے مطابق سوک کار کی قیمت میں پچاس ہزار کا اضافہ کا کیا گیا ہے جبکہ تیرہ سو سی سی ہنڈا سٹی کی قیمت بھی پچاس ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے۔
دوسری جانب پندرہ سو سی سی ہنڈا سٹی اسپائر گاڑی کی قیمت ساٹھ ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے جبکہ حالیہ لانچ کی جانے والی بی آر وی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔