پاکستان اپنے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے، میکا سنگھ

 Micah Singh

Micah Singh

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ثقافتیں مشترک ہیں اور پاکستان بھی اپنے گھر جیسا لگتا ہے۔ لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ تیسری بار پاکستان آیا ہوں، یہاں کے عوام کی محبت لا زوال ہے، کراچی آنے سے لوگ گھبراتے ہیں لیکن مجھے وہاں بھی بہت پیار ملا۔ میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کی ثقافتی قدریں مشترک ہیں، پاکستان بھی اپنے گھرجیسا لگتا ہے۔

بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ استاد نصرت فتح علی خان کو گائیکی کا بھگوان مانتا ہوں، پاکستانی گلوکارجب بھی بھارت آتے ہیں تو میرے گھرقیام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی اداکار رضا مراد بھی ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جب کہ گزشتہ روز بالی وڈ اداکار اوم پوری پاکستان کا دورہ کر کے واپس بھارت روانہ ہو ئے تھے۔