لاہور: تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر حضرت پیرغلام رسول اویسی’ناظم اعلیٰ پیرتبسم بشیراویسی”مرکزی سینئرنائب امیر سید عرفان احمد شاہ نے درگاہ حضرت خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ درگاہیں اللہ اور نبی ۖ کے احکامات کی روشنی میں امن وبھائی چارے ،انسانیت کی خیرخواہی ورہنمائی کے فرائض سرانجام دی رہی ہیں ،امن کے سفیرکے گھرپر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں ،انتظامیہ ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی رعائت برتے بغیرانصاف کے تقاضے پورے کرے۔