کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا حال اتنا خراب ہے کہ آئی ایم ایف سے ایک اور بیل آوٹ پیکج کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں ورنر لائی پیچ نے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی مسائل پر قابو پانے سے متعلق نواز شریف حکومت کے عزم نے انہیں بہت متاثر کیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ خراب اقتصادی صورت حال کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک اور بیل آوٹ پیکیج کی ضرورت پڑ سکتی ہے لیکن جہاں سرکاری اداروں کی نجکاری کی بات ہے تو وہ نجکاری کی حمایت نہیں کریں گے بلکہ اس کے بجائے ان کی کارپوریٹائزیشن کے حق میں جائیں گے۔
سرکاری کمپنیوں کو حکومتی محکموں کے بجائے سرکاری کمپنیوں کی طرح چلایا جائے۔ انتظامیہ نجی شعبے سے لی جائے اور ایسے مینیجرز مقرر کئے جائیں جنہیں پورا اختیار حاصل ہو۔