پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام ضروری ہے، موڈیز

Moody's

Moody’s

سنگاپور (جیوڈیسک) موڈیز انوسٹر سروسز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام عالمی ادائیگیوں کے بحران سے بچنے کے لیے ضروری ہے، قرض نہ ملا تو ملک کی معاشی صورت حال گھمبیر ہوسکتی ہے۔ موڈیز کے بیان کے مطابق جولائی سے دسمبر 2013 کے دوران پاکستان نے آئی ایم ایف کو 2.1 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں جبکہ 2014 کے دوران بھی اتنی ہی رقم واپس ہو گی۔

صورت حال سے پاکستان میں عالمی ادائیگیوں کا توازن بگڑنے اور زرمبادلہ زخائر پر دباو پڑنے کا خدشہ ہے۔ ایک سال کے دوران پاکستان کے زرمباد لہذخائر 10.8 ارب ڈالر سے کم ہوکر 6.3 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف کا نیا قرض نا ملنے کی صورت میں مزید معاشی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

عالمی ادارے، موڈیز انوسٹرز سروسز کا کہنا ہے کہ نئے قرض کے بدلے پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس آمدنی میں اضافے، کچھ سبسڈیز کے خاتمے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور سرکاری اداروں کی تنظیم نو کی یقین دہانی کرائی ہے جس سے معیشت میں بہتری آنے کی توقع ہے۔