پاکستان آئیڈل میں ملتانیوں کا جوش و خروش

Pakistan idle

Pakistan idle

کراچی (جیوڈیسک) جیو انٹرٹینمنٹ سے بین الاقوامی سطح پر شہرت کے حامل ،پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے میوزکل ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل کی ایک اور دلچسپ قسط جمعہ کی رات پیش کی گئی۔

اس پروگرام میں ناظرین لاہور آڈیشنز سے لطف اندوز ہو چکے ہیں اور اب جمعہ کی رات ملتان کی روداد پیش کی گئی۔ ملتانیوں کی جانب سے بڑی تعداد میں آڈیشنز کے لئے جمع ہونا ایک خوشگوار حیرت کا باعث تھا، آج سے قبل کسی بھی دوسرے پروگرام کیلئے ملتان کے باسیوں میں اتنا جوش و خروش دیکھنے میں نہیں آیا۔

جمع ہونے والے افراد صرف سر سنگیت کی بازی لگانے ہی نہیں آئے بلکہ انہوں نے اس پروگرام کے ذریعے ملتان کی ثقافت کو بھی زندہ کر دیا۔ نوجوان کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہمراہ ملتان کی ثقافتی اشیا اور روایتی کھانے بھی لے آئے۔

ملتان کی دست کاری کے خوبصورت نمونے بھی دیکھنے کو ملے، اس طرح موسیقی اور ثقات کے دلچسپ ملاپ نے پروگرام کو اور بھی رنگین بنا دیا۔