سریلی آوازوں کی تلاش اور ینگ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم پاکستان آئیڈل کا آغاز شروع ہوگیا ہے۔ اس شو کے لیے آڈیشنز کا آغاز اسلام آباد سے ہوگیا ہے۔7 بجے شروع ہونے والے آڈیشنز کے لیے جب صبح پانچ بجے سے قطاریں لگیں اور شائقین موسیقی خود کو منوانے لے لیے کالجز اور دفاتر چھوڑ کر آئے ہوں تو ظاہر ہی ہے کہ یہ شو کوئی بڑی بات ہے۔
دنیائے موسیقی کا مقبول ترین رئیلٹی شو ڈیڑھ سو ممالک میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب پاکستان آئیڈل کے عنوان تلے ہمارے نوجوانووں کی صلاحیتوں کو سامنے لائے گا۔
اسلام باد میں آڈیشنز کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد ٹیم پاکستان آئیڈل ملک کے دوسرے شہروں میں بھی شو کا حصہ بننے کی خواہش رکھنے والے افراد کو موقع دے گی۔ پہلی آڈیشنز کے شرکا شدید دھوپ اور گرمی کے باوجود جوش میں نظر آئے اور خود کو منوانے کے لیے اس سے بہت زیادہ کرنے کو بھی تیار ہیں۔