پاکستان آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی 28 ویں قسط آج ادا کرے گا

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان گزشتہ حکومت کی طرف سے حاصل کردہ قرضے کی واپسی کی مدمیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کی 28 ویں قسط آج منگل کو ادا کرے گا۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ چند روز قبل آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالرکی 27 ویں قسط ادا کی گئی تھی اور اب 28 ویں قسط ادا کی جا رہی ہے۔