اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے علاوہ آئی ایم ایف کے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے، 55 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط 19 دسمبر کو جاری ہونے کا امکان ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کے ترجمان گیری رائس کے مطابق پاکستان نے پہلی سہ ماہی میں معاہدے کی تمام شرائط کو پورا کیا ہے تاہم زرمبادلہ کے ذخائر کا ہدف پورا نہ کیا جا سکا ہے۔
انیس دسمبر کو بورڈ میٹنگ میں سٹاف اور پاکستانی حکومت کے معاہدے کی توثیق کی صورت میں پچپن کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کر دی جائے گی، آئی ایم ایف ترجمان کے مطابق پاکستان کے ساتھ پروگرام اطمینان بخش طریقے سے چل رہا ہے۔