لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اٹھارہ فروری کو آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی ایگریمینٹ کے تحت لئے گئے قرض کی اٹھائیسوں قسط ادا کرے گا۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق گیارہ فروری کو ستائییسوی قسط ادا کی گئی جس کی مالیت چودہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر تھی۔ منگل کو بھی چودہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی ایک اور قسط ادا کی جائیگی۔
آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق فروری کی ادئیگیوں کا حجم مجموعی طور پر 30 کروڑ 42 لاکھ ڈالر سے زائد ہے جس میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم تو مختلف چارجز کی مد میں ہے۔