پاکستان نے آئی ایم ایف سے پیچھا چھڑانے کا فیصلہ کر لیا

Pakistan,IMF

Pakistan,IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق خزانہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط والا پروگرام ستمبر میں ختم ہو جائے گا جس کی وجہ سے حکومت نے اکتوبر میں آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آئی ایم ایف سے ستمبر تک ایک ارب ڈالر قرض کی دو قسطیں ملیں گی۔ اسی سال جون سے پہلے 50 کروڑ ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کیے جائیں گے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے زائد ہیں اور نئے قرض پروگرام کی ضرورت نہیں۔

آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے بعد معاشی ریلیف ملنے کا امکان بھی ہے۔ آئی ایم ایف سے پیچھا چھڑانے کے بعد اداروں پر نج کاری کی لٹکتی تلوار ٹل سکتی ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نج کاری بھی التوا کا شکار ہو سکتی ہے۔ بجلی کی سبسڈی کی رقم کم سے کم رکھنے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی نہیں رہے گی۔