پاکستان نے آئی ایم ایف کو ساڑھے 14 کروڑ ڈالر کی قسط ادا کر دی

IMF

IMF

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی اٹھارویں قسط ساڑھے چودہ کروڑ ڈالر ادا کر دی۔ ستمبر دو ہزار پندرہ تک مزید تین ارب ساٹھ کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق پاکستان ستمبر دو ہزار گیارہ سے اب تک عالمی مالیاتی ادارے کو چار ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر ادا کر چکا ہے جس میں اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں تین ارب اکانوے کروڑ کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔ پاکستان آئی ایم ایف کو چالیس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط چھبیس اگست کو ادا کرے گا۔