اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو ساتویں قسط کے 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالررواں ماہ کے آخری ہفتے میں جاری کیے جانے کا امکان ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالرتک بڑھانے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ زرمبادلہ کے ذخائر17ارب ڈالرتک بڑھانے کاہدف مقررکیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت نے جب ذمے داریاں سنبھالیں تو زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ہوگئے تھے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر صرف 2ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئے تھے۔