پاکستان آئی ایم ایف کو گردشی قرضوں کا مستقل حل پیش نہ کر سکا

Pakistan And IMF

Pakistan And IMF

دبئی (جیوڈیسک) موجودہ دور حکومت میں بجلی کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ بھی گردشی قرضے کم نہ کر سکا، پاکستان آئی ایم ایف کو گردشی قرضوں کا مستقل حل پیش کرنے میں ناکام ہوگئی۔

دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں حکام ، سرکلر ڈیٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو مطمئن نہ کر سکے۔آئی ایم ایف نے بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں بجلی کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ بھی گردشی قرضے کم نہ کر سکا۔

رواں بجٹ میں بجلی پر دو نئے سرچارج سے بھی سرکلر ڈیٹ میں کمی نہ آ سکی۔پاور سیکٹر کے ذمے گردشی قرضے 600 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ سرکاری پاور پلانٹس کے ذمے تین سو پچیس ارب روپے جبکہ نجی پاور پلانٹس کے ذمے دو سو اسی ارب روپے واجب الادا ہیں۔