پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات آج سے ہونگے

Pak IMF

Pak IMF

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہورہا ہے، مذاکرات کے اختتام پر پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کی توقع ہے،.

تفصیلات کے مطابق دبئی میں آج سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھٹے جائزہ مذاکرات کا آغاز ہورہا ہے۔جس میں پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

حکومت پاکستان نے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں کمی روک دی ، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا اوروزیر خزانہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے والی تمام چیزوں کے ساتھ دبئی پہنچ گئے۔

دبئی میں آج سے پالیسی لیول مذاکرات شروع ہورہے ہیں جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی جیفری فرنک کررہے ہیں۔ مذاکرات میں جولائی سے دسمبرتک معاشی کارکردگی پرغور کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان بیشتر معاشی اہداف پورے کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں تکینکی مذاکرات ہوئے جس میں وزارت پانی وبجلی اور ، وزارت خزانہ حکام بھی شامل رہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کامیابی کی صورت میں پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کی توقع ہے۔