نیو یارک (جیوڈیسک) پاکستان ، چین اور امریکا سمیت دنیا کے ایک سو ستر ممالک نے ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی معاہدے پر دستخط کر دیے ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی نواسی عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔
دنیا بھر سے ایک سو ستر ممالک کے رہنما نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں جمع ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے معاہدے پر دستخط کیے ۔معاہدے کے تحت عالمی درجہ حرارت میں سالانہ اضافے کو دو ڈگری سینٹی گریڈ نیچے لانا ہے ۔ تقریب میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی نواسی عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔
دو ہزار سولہ کے پہلے تین مہینوں نے گرمی نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ، دو ہزار پندرہ بھی گرمی ، قحط اورسمندری سطح میں اضافے کی وجہ سے ایک ریکارڈ سال رہا ۔