لاہور : وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری پنجاب چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی کے ساتھ صنعتی انقلاب کے راستے پرگامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب وطن عزیز تمام ضروریات میں خودکفیل ہونے کے ساتھ دنیا بھر میں صنعتی مصنوعات کی پرکشش مارکیٹ کے طور پر ابھرے گاـمیڈیا ورلڈ لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صنعت نے کہا کہ اس وقت ملک کی باگ ڈور انتہائی محب وطن اور ویژنری قیادت محمد نواز شریف کے ہاتھ میں ہے۔
پاکستان کا دل پنجاب محمد شہباز شریف جیسی عوام دوست ، دیانتدار اور جفاکش قیادت میں تعمیروترقی کے تاریخی سفر سے گزر رہا ہےـصوبائی وزیرنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے عین مطابق صوبہ پنجاب اس وقت وزیراعلی کی قیادت میں تعلیم، صحت، توانائی اورانفراسٹرکچر کے سیکٹرز کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور صنعت و تجارت کے میدان میں جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے جس کے نتائج بہت جلد ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گےـوزیرصنعت نے کہا کہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں انڈسٹریل زونز ، گارمنٹس سٹیز اور صنعتی پارکوں کے قیام کے ساتھ ساتھ وطن عزیز بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کے میدان میںسعودی عرب،چین ، ترکی ، ایران ، قطر، جرمنی ، انگلینڈ وغیرہ کے لئے نہایت پرکشش مرکز کے طورپر ابھر رہا ہے۔