نیا پاکستان

Pakistan

Pakistan

نیا پاکستان اپنی غلطی کا اعتراف ہےٌ عمران خان بہادر رہنما ہے سچ بولتا ہے مخالف سے ڈرتا نہیں ہے لیکن وہ انسان ہے دیوتا نہیں پاکستان کیلیۓ کامیابی کی نشانی ہیں جہاں وہ غلطیاں کریں گے وہاں ان کو عقیدت میں درست کہنا ظلم ہوگا جو ہاشمی اور مجھ جیسے لوگ نہیں کر سکتے غلطی ہوئی ہے بادشاہت کو ختم کرنے والا لیڈر خود کیسے پارٹی فیصلہ ختم کر کے آمرانہ سوچ کو تنہا مسلط کر سکتا ہے فرانس میں ہمیں کوئی احتجاج کرنا ہو جیسا کہہم نے پچھلے سال دھاندلی کے خلاف کیا تھا ایک باقاعدہ پراسس ہے جس میں کئی محکموں کی اجازت ارو پوچھ پڑتال کے بعد تسلی ہوتی ہے تو اجازت ملتی ہےـ

پاکستان جیسا ملک جہاں آپ نے جمہوری رویے سکھانے ہیں آپ خود جمہوری سوچ کو تباہ کر رہے ہیں؟ بغیر اجازتکبھی آپ ریڈ زون میں کوئئ احتجاج نہیں کر سکتے ـ اقتدار میں آنا ہمارے لیڈر کیلیۓ ضروری نہیں ہے ـ نظام کی تبدیلی جو ہو چکی تھی اس کو مضبوط کرنا ضروری تھا عمران خان دلیر لیڈر ہے لیکن غلطیاں ہو رہی ہیں ان کا ازالہ قریب سے کر لیا جائے تو تحریک انصاف کی بقا کیلیۓ فائدہ مند ہے ہر وفادار پی ٹی آئی ممبر اس افسوس ناک صورتحال پے فکر مند ہے جس کا اظہار برملا جاوید ہاشمی صاحب نے کیا ہےـ

Law

Law

پاکستان کو واقعی آزاد جمہوری بنانا ہے تو سب سے پہلے اپنے رویے سوچجمہوری بنانے وہں گے وہی روایتی سوچ نا منظور ہے کہ دوسروں کیلیۓ قانون کی پاسداری اور خود بغیر اجازت اتنا بڑا غیر قانونی اقدام اتنے بڑے ہجوم کی جان و مال کا تحفظ رہنما کی ذمہ داری ہے ـ اس سے بھی بڑھ کر وہ قائدین جو حکومتی مزاکرات میں مشغول تھے ان کی حیثیت کو سر عام زیرو کر دیا گیاـ

مجھے دکھ ہو رہا ہے ہم لوگ کب سچائی کا ساتھ دینے کیلیۓ اپنے رہنماؤں کو وقت پے روکنا سیکھیں گے نظام کی یہی کامیابی ہے کہ دلیری سے تسلیم کریں کہ ہاں غلطی ہوئی ہے اور بہت بڑی تاریخی غلطی ہوئئ مبصرین کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت کی بقا یا فنا کا ذمہ دار ۔۔۔۔ عمران خان ہمیں بقا کی طرف لانا ہے غلطیون سے سیکھ کر انشاءاللہ نیا پاکستان یہی ہوگا سب سے پہلے اپنی غلطیوں کا اعتراف اور اصلاح جو یقینی طور پے عمران خان جیسا بہادر رہنما کرے گا یہی ہےـ

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر: شاہ بانو میر