پاکستان کے 68ویں جشن آزادی پر آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین کا قوم کے نام پیغام

Karachi

Karachi

کراچی : پاکستان خدائے رب ذوالجلال کی وہ عظیم نعمت ہے جس کی تقدیس و حفاظت ہم سب پر فرض ہے‘ افواج پاکستان نے ہمیشہ دیانتداری و فرض شناسی سے اس عظیم ترین فریضے کی ادائیگی میں بیش بہا قربانیاں دیکر وطن عزیز کو مستحکم و محفوظ بنایا ہے مگر استحکام پاکستان و خوشحالی وطن کیلئے قومی اتحاد و یگانگت اور محبت و اخوت بھی ناگزیر ہے اسلئے آج جشن آزادی مناتے ہوئے اس عہد کی تجدید بھی ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے من حیث القوم متحد و مجتہد ہوکر ترقی و استحکام پاکستان کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہوں اور پاکستان و قوم کو انتشار و نفاق کا شکار کرنے یا قوم میں نفرتوں کو فروغ دینے والی ہر قوت کیخلاف صف آرا¿ ہوکر پاکستان کی قومی شناخت کی حفاظت کریں۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے پی ایم ایل کے قائد و چیئرمین پرویز مشرف نے پاکستان کے 68ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قوم کے نام اپنے پیغا م کہا ہے کہ جشن آزادی کا مطلب تشکر آزادی کی ادائیگی اور تحفظ و ترقی پاکستان کا عزم و عہد ہے ‘ آج پاکستان بدترین خطرات سے دوچار ہے جن سے وطن عزیز اور قومی سلامتی و آزادی کو محفوظ بنانے کیلئے قوم کا اتحاد و یگانگت اور باہمی محبت و اخوت ناگزیر ہے اسلئے قوم تمام اختلافات پس پشت ڈال کر تحفظ و ترقی پاکستان کیلئے متحد و یکجا ہوجائے تو پاکستان کو تمام مسائل اور بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔