لاہور (جیوڈیسک) یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ، فضاء نعروں سے گونج اٹھی جبکہ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
70 واں یوم آزادی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ دن کے آغاز پر مختلف شہروں میں توپوں کی سلامی دی گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس میں اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی ۔ صوبائی دارالحکومتوں لاہور ، پشاور اور کراچی میں بھی دن کا آغاز ہوتے ہی اکیس ، اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور جوانوں نے مارچ کیا۔
اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ یوم آزادی کی مناسبت سے نماز فجر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں وطن کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں بھی مانگی گئیں۔