لاہور (جیوڈیسک) خطے میں امن بھارتی میڈیا کو بھی ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی 23 اگست کو ملاقات ہو رہی ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن نے حسب روایت حریت رہنماؤں کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت دی جس پر بھارتی میڈیا کو مروڑ اٹھنے لگے ہیں۔ حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مسئلہ کشمیر پر سیاست نہ کرے۔
واضع رہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے ملاقات کریں گے جس میں بھارت کی جانب سے گرداس پور حملہ، داؤد ابراہیم، عثمان کے اعترافی بیان، ممبئی حملے اور بارڈر کی خلاف ورزی پر بات ہوگی۔
جبکہ سرتاج عزیز بلوچستان میں بھارتی مداخلت، عثمان سے لاتعلقی اور سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم سیم آنند کی رہائی پر بات کریں گے۔