نئی دہلی (جیوڈیسک) نئے بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ وہ مستقبل میں بھارت پر حملے سے گریز کرے۔
اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد دلبیر سنگھ سہاگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر مستقبل میں اس پر حملہ کرے گا تو اس کا فوری جواب دیا جائے گا۔
بھارتی چیف کی یہ گیڈر بھبھکیاں بھارتی فوج پر عوامی تنقید کے بعد سامنے آ رہی ہیں، کیونکہ بھارتی فوج کے افسران کو کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا ہے، جنرل دلبیر سنگھ سہاگ ڈھائی سال آرمی چیف کے عہدے پر فائز رہیں گے۔