واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کا کہنا ہے حکومتِ پاکستان میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنائے۔ پاکستان اور بھارت تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کریں۔
دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے نیوز چینل اے آر وائی کے دفاتر پر حملے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کیلئے اہم ہے۔
ایم کیو ایم کارکنان کی گرفتاری اور دفاتر سیل کرنے سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ میڈیا کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔
پاک بھارت تعلقات کے بارے میں ترجمان مارک ٹونر نے کہا دونوں ملکوں کو معاملات کے حل کیلئے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کا حامی ہے۔ دوطرفہ تعلقات کی بحالی خطے کے استحکام کیلئے اہم ہے۔