واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے بھارت کی جانب سے اگلے ہفتے پاکستان کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات ختم کرنے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کیا ہے کہ امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی حمایت کرتا رہیگا۔
محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہا یہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر کے مذاکرات کیوں ختم ہوئے دونوں ملکوں کو اب تعلقات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔