پاک بھارت کنٹرول لائن کشیدگی پر بان کی مون کا اظہار تشویش

Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاک بھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ سے جاری بیان میں سیکریٹری جنرل نے پاک بھارت لائن آف کنٹرول پر حالیہ شیلنگ اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

بان کی مون نے پاکستان اوربھارت پر زور دیا کہ وہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں ۔ انہوں نے دونوں ممالک سے کہا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات 23 اور 24 اگست کو ہوگی۔