پاکستان پر بھارت کی روایتی فضائی برتری کم ہو گئی

Indian Air Force

Indian Air Force

کراچی (جیوڈیسک) بھارت کی پاکستان پر روایتی فضائی برتری تحلیل ہو گئی، بھارتی فضائیہ کی طاقت 34 اسکواڈرن سے کم ہو کر صرف 25 اسکواڈرن رہ گئی۔ جب کہ 2024 تک مزید 14 اسکوڈرن گراؤنڈ ہو جائیں گے جس سے بھارتی فضائیہ صرف 11 اسکوڈرن تک محدود رہ جائے گی۔ گزشتہ 15 برس میں بھارتی بحریہ میں صرف ایک آبدوز کو شامل کیا گیا جب کہ 5 آب دوزوں کو اس عرصے میں غیر فعال کرکے گراؤنڈ کیا گیا۔ پاکستان اور چین کے مقابلے بھارتی فضائیہ کی صلاحیت ماند ہو چکی۔ اخبار نے بھارتی جنگی تیاریوں کی ایک سنگین تصویر کشی کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی پینل پر اس وقت یہ انکشاف بم کی شکل میں گرا جب انہیں بتایا گیا کہ بھارتی فضائیہ کی طاقت کم ہوکر صرف 25 لڑاکا اسکواڈرن تک رہ گئی۔

اب تک بھارتی فضائیہ کی طاقت 32 سے 34 اسکواڈرن تک برقرار رکھی گئی تھی ہر اسکواڈرن میں 18 طیارے شامل تھے۔ لیکن دفاع پر قائمہ کمیٹی کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا کہ بھارتی فضائیہ کی پاکستان پرروایتی فضائی برتری ہو ا ہو چکی ہے۔ بھارت کو دو محازوں کے لئے 45 اسکوڈرن کی ضرورت ہے لیکن پینل کے سامنے یہ حقیقت آئی کہ فضائیہ کے صرف 25 فعال لڑاکا یونٹس ہیں۔ 14 سے زائد اسکواڈرن جو میراج 14 اور 21 سے لیس ہیں و2015 – 2024 میں گراؤنڈ کرد ئیے جائیں گے۔

بھارتی فضائیہ کی صلاحیتیں پہلے ہی کم ہوچکی ہیں جس سے پاکستان اور بھارت کے سامنے بھارتی فوجی صلاحیت کی کمی کے خطرات نے مزیدسر اٹھا لیا ہے۔ پینل نے پاکستان اور چین کے سامنے بوسیدہ فوجی سازوسامان کی وجہ سے بھارتی فوجی صلاحیت پر سوالیہ نشان لگا دیئے۔پینل نے آرٹلری بندوقیں اور میزائل کی کمی کی بھی نشان دہی کی۔پینل نے اس پر حیرانی کا ظہار کیا کہ حکومت ماؤنٹین اسٹرئیک کور قائم کر رہی ہے لیکن اس کے لئے کچھ مختص نہیں کیا اس کے لئے پانچ ہزار کروڑ روپے مختص کیے تھے لیکن وہ فوجی بجٹ تھا جس سے یہ نئی کوربنانے کا کہا گیا۔