لاہور (جیوڈیسک) شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات ہو جاتے تو پھر شاید ماحول بہتر ہو جاتا اور دونوں ملکوں کے کرکٹ روابط بھی بحال ہو جاتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور دوبارہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرے گا۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ انیس سو ننانوے اور دو ہزار چار میں بھی پاکستان اور بھارت کے سیاسی حالات خوشگوار نہیں تھے لیکن اس وقت بھی کرکٹ سیریز ہوئی اور کرکٹ کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی۔