اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کا ڈرون حملوں پر امریکا سے احتجاج کیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر امریکی ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ڈرو ن حملوں پر شدید احتجاج کیا گیا
پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ گذشتہ شب ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک گھر پر دو میزائل فائر کئے جس سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔