پاکستان کا ازلی دشمن بھارت آبی جارحیت کے بعد بغیر اطلاع پاکستانی دریاں میں اضافی پانی چھوڑ کر پاکستانی قوم کو سیلاب سے تباہ کرنا چاہتا ہے، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنما روحیل اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت آبی جارحیت کے بعد ڈیموں میں وافر مقدار میں پانی جمع ہونے کے بعد بغیر اطلاع پاکستانی دریاں میں اضافی پانی چھوڑ کر پاکستانی قوم کو سیلاب سے تباہ کرنا چاہتا ہے۔

حالیہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے مسلسل جاری رہنے کی وجہ سے پورا ملک ناگہانی آفت میں مبتلا ہوگیا ہے اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت دریاں پر مسلسل ڈیمز تعمیر کرکے سر سبز پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش کررہا ہے جبکہ ہمارے حکمران جب تک مزید ڈیم نہیں بنائیں گے۔

اس وقت تک حالیہ سیلاب اور مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑتا رہے گا موجودہ حکمران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر آئے ہیں، انہیں اولین ترجیحی ہنگامی بنیادوں پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کردینی چاہیے، اس کے علاوہ مزید ڈیم بنا کر پاکستانی زراعت کو ترقی اور ہر سال آنے والے سیلاب سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے، اور بجلی کی طویل اور مسلسل بندش کے جن کو بھی بوتل میں ڈالا جاسکتا ہے۔