پاکستان کی بھارت کو برآمدات میں ایک چوتھائی اضافہ

Pakistan,India

Pakistan,India

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کی بھارت کو برآمدات ایک چوتھائی بڑھ گئیں، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران دونوں ہمسایہ ممالک کی باہمی تجارت دو ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بنک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی تک پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت میں چار اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا، اس دوران پاکستان کی برآمدات چھبیس فیصد اضافے سے اڑتیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ بھارت سے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئیں۔