نئی دلی (جیوڈیسک) نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں یہ ممکن ہی نہیں کہ پاکستان جنگ کے میدان میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کر سکے۔
وزیراعظم من موہن سنگھ نے یہ بیان وزیراعظم نواز شریف کے اس بیان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے خطے میں جنگ کا اندیشہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ایک اور جنگ چھڑ سکتی ہے تاہم پاکستان وزیراعظم نواز شریف کے اس بیان کی پہلے ہی تردید کر چکا ہے لیکن لگتا ہے کہ من موہن سنگھ سٹھیا گئے ہیں جو پاکستان کی تردید کے باجود جنگ کی بڑھکیں لگا رہے ہیں۔
شاید یہ من موہن سنگھ کی مجبوری ہے کیونکہ بھارت کے عام انتخابات سر پر ہیں اور ووٹ حاصل کرنے کیلئے جنگی ہیجان برپا کرنا بھارتی نیتاؤں کی پرانی عادت ہے۔