پاکستان کا بھارت سے پانچ سو میگاواٹ بجلی کی درآمد کرنے کا فیصلہ

Power

Power

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارت سے پانچ سو میگاواٹ بجلی کی درآمد کیلئے وزارت پانی و بجلی حکام آج بھارتی وفد سے مذاکرت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے بجلی کی درآمد کیلئے مذاکرات دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین کے درمیان ہوں گے۔ مذاکرات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے بجلی کی درامد سے متعلق 2 تجاویز زیر غور ہے۔ پہلی یہ کہ بھارت سے 500 میگاواٹ بجلی درآمد کی جائے جبکہ دوسری لاہور کے قریبی پوائنٹ پر لاہور شہر کو بجلی دی جائے جس کیلئے 440 کے وی اے کی ٹرانسمیشن لائن بچھانی پڑے گی۔ 500 میگاواٹ درآمد کا منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہو گا۔ بھارت سے درآمدی بجلی کا ٹیرف 18 روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے۔ درآمدی بجلی صارفین کو 21 روپے فی یونٹ میں پڑے گی۔