پاکستان بھارت فٹبال سیریز 17 اگست سے شروع ہو گی

Football Series

Football Series

لندن (جیوڈیسک) بھارت کے ساتھ فٹبال میچوں کی ایک بین الاقوامی دوستانہ سیریز کے لئے پاکستان کی قومی ٹیم بھارت کے جنوبی شہر بنگلور کا دورہ کر رہی ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکریٹری احمد یار خان لودھی کو اس دوستانہ سیریز سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دو طرفہ مقابلے سنہ 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد تقریباً منقطع ہو گئے تھے۔

سیریز میں پاکستان اور بھارت کی 23 سال سے کم عمر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سیریز سے دونوں ممالک ایشین گیمز کے لئے اپنی ٹیم کو تیاری دیکھ سکیں گے۔

بھارتی فٹبال فیڈریشن کی سائٹ کے مطابق پہلا میچ بنگلور میں 17 اگست کو کھیلا جائے گا جس کا اشتہار آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی سائٹ پر بھی نظر آ رہا ہے۔ دوسرا میچ 20 اگست کو بنگلور میں ہونا طے ہے۔