اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے پاک بھارت تعلقات پر جمی برف پگھلنے کی خبر ۔ سیکرٹری خارجہ ملاقات ، پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات میں پیشرفت سے مشروط ہونے کی تردید۔
گوتم بمبا والے نے پاک بھارت تھارت تجارت پر سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات پر زور دیا۔
گوتم بمبا والے کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاک افغان تعلقات پر بھارت کو کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے سیاچن سے متعلق بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔