اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان، افغانستان اور بھارت کے پاس اچھے دوستوں کی طرح رہنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، پاکستان اور افغانستان نے اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
حامد کرزئی کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ دونوں ممالک کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمسایہ ممالک تبدیل نہیں ہو سکتے، خطے میں امن کیلئے پاکستان، افغانستان اور بھارت کے پاس اچھے دوستوں کی طرح رہنے کے سواء کوئی آپشن نہیں۔