پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر لائرز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

Pakistan - India

Pakistan – India

نئی دہلی (جیوڈیسک) پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر لائرز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔ نئی دہلی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 228 رنز بنائے، ضیاصبور نے 72 رنز کی شاندار انگز کھیلی۔

جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، پاکستان لائرز کی جانب سے عبداللہ نے چار اور محمد فاضل نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔