ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے کا بہت دل چاہتا ہے مگر حالات اجازت نہیں دیتے۔
فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی شاید اسی لیے بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہاپسندی اور پاکستان مخالف روایتی دشمنی کے باوجود کئی بھارتی فنکار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔
جس میں شاہ رخ خان، کرینہ کپور خان، رنبیر کپور اور سدھارت ملہوترا شامل ہیں تاہم اب اس فہرست میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکاررشی کپور کا اضافہ ہوگیا ہے جنہوں نے زندگی میں ایک بار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا مائیگرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میرا وعدہ ہے کہ ہم سب پاکستان آئیں گے، بشرطیکہ دونوں ملکوں کے حالات ٹھیک ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پر امید ہوں کہ اپنی زندگی میں ایک بار پاکستان ضرور آؤں گا۔