نئی دہلی (جیوڈیسک) انڈیا اکنامک کانفرنس سے خطاب کے دوران ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کے لیے ایک نئی سرخ لکیر کھینچ دی گئی ہے۔
بھارتی خارجہ سیکریٹری پاکستان کا دورہ کرنے ہی والے تھے لیکن محض چند گھنٹوں قبل ہی ہندوستان میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن میں حریت رہنما کو ملاقات کے لیے مدعو کر لیا گیا۔
ہندوستانی وزیر دفاع کے مطابق انڈیا تعلقات کو نارمل کرنا چاہتا ہے لیکن پاکستان یہ چاہتا ہے یا نہیں یہ اس پر منحصر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان انتخاب نہیں کر لیتا پاکستان کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔